اسلام آباد: جوڈیشل کمپلیکس حملہ اور توڑپھوڑ کیس میں تفتیش کیلئے عمران خان سمیت 17رہنماوں کی تھانہ سی ٹی ڈی اسلام آباد میں آج طلب کرلیا گیا ہے۔
سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ عدم پیشی پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔علی امین گنڈاپور، مراد سعید، شبلی فراز، عمرایوب، عامر کیانی ،اسدعمر، علی نواز اعوان،فرخ حبیب اورحسان نیازی کو بھی تھانہ سی ٹی ڈی میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
محکمہ انسداد دہشت گردی نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور دیگر پارٹی رہنماؤں کو درج مقدمات میں طلب کر لیا ہے۔ عمران خان اور دیگر رہنماؤں کو 18 مارچ کو درج مقدمات میں شامل تفیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے نوٹس جاری کیا گیا کہ شامل تفتیش ہو کر اپنا مؤقف پیش کریں ۔
اس کے علاوہ عمران خان کو تھانہ گولڑہ میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج مقدمے میں بھی طلب کیا گیا ہے۔ مقدمے میں عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے 10 رہنما کو طلب کیا گیا جن میں اسد عمر، علی نواز اعوان، جمشید مغل شامل ہیں۔