پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج پھر ہوگا، پی ٹی آئی بھی شرکت کرے گی 

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج پھر ہوگا، پی ٹی آئی بھی شرکت کرے گی 
سورس: File

اسلام آباد: پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس  آج سہ پہر تین بجے  دوبارہ ہوگا۔ امن و امان، اقتصادی چیلنجز،قومی اداروں کی تکریم سمیت 8نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔

خارجہ پالیسی ،پاک فوج کیخلاف  مہم،دہشت گردی کی وجوہات پر ارکان رائے دیں گے۔پی ٹی آئی کے سینیٹرز  نے مشترکہ اجلاس میں بھرپور شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومتی موقف   پر ایوان میں آج گرما گرم بحث کا امکان ہے۔ 

دوسری طرف  پی ٹی آئی نے اپنے  سینیٹرز کو دو بجے پارلیمنٹ پہنچنے کی ہدایت کردی ہے۔ تمام سینیٹرز اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر شہزاد وسیم کے چمبر میں جمع ہوں گے ۔ مشترکہ اجلاس سے قبل ڈاکٹر شہزاد وسیم کی جانب سے ایوان کے اندر حکمت عملی پر بریفینگ دی جائے گی۔ 

  

واضح رہے کہ گزشتہ اجلاس میں مسلم لیگ ن کے ارکان نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی تصاویر اٹھا کر احتجاج کیا تھا اور ان کے خلاف نعرے بازی کی تھی۔ 

مصنف کے بارے میں