لاہور : تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے اپنی پارٹی کے صدر پرویز الہٰی کو ہانڈی مسالا قرار دے دیتے ہوئے کہا ہے کہ پرویز الہٰی عوامی لیڈر نہیں ہیں۔ فواد چودھری نے پرویز الہٰی کی طرف سے خود پر تنقید کا بدلہ بھی لے لیا۔
نجی ٹی وی کو انٹرویو میں فواد چودھری اپنی ہی جماعت کے صدر کے خلاف بول پڑے اور کہا کہ پرویز الہٰی کو پاپولر لیڈر نہیں مانتا اور پاور پولیٹکس کرتے ہیں۔
فواد چودھری نے کہا کہ پرویز الہٰی کو ہم نے ایسے رکھا ہوا ہے جیسے ہانڈی میں مسالا ہوتا ہے۔وہ پی ٹی آئی کی ہانڈی کا اہم مسالا ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جنرل عاصم منیر چاہتے ہیں کہ سیاستدان آپس میں بات کریں لیکن پی ڈی ایم ہم سے بات نہیں کرنا چاہتی۔ فوج ، پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کو مذاکرات کرنا چاہئیں۔
واضح رہے کہ جب فواد چودھری گرفتار ہوئے تھے تو چودھری پرویز الہٰی نے کہا تھا کہ یہ پہلے گرفتار ہوجاتے تو پنجاب میں ہماری حکومت بچ سکتی تھی ۔