لندن : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف 19 رمضان المبارک کو لندن سے سعودی عرب روانہ ہونگے ۔نواز شریف آخری عشرہ سعودی عرب میں گزاریں گے۔
وزیر اعظم شہباز شریف اور مریم نواز کا بھی رمضان المبارک کے آخری عشرے میں سعودی عرب روانگی کا امکان ہے ۔ ذرائع کے مطابق میاں محمد نواز شریف عید بھی سعودی عرب میں ہی منائیں گے ۔
دوسری طرف سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق سابق وزیر اعظم سعودی عرب سے پاکستان آئیں گے۔