عراق میں سیاسی بحران ،اسمبلی نئے صدر کا انتخاب کرنے میں ناکام 

11:11 PM, 27 Mar, 2022

نیوویب ڈیسک

بغداد : عراقی قانون ساز اسمبلی ایک بار پھر نئے صدر کا انتخاب کرنے میں ناکام رہی جس سے ملک میں سیاسی بحران پیدا ہوگیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراقی قانون ساز اسمبلی میں نئے عراقی صدر کے انتخاب میں کورم کی کمی کے باعث ہفتے کو ایک بار پھر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے جس سے ملک سیاسی طور پر مفلوج ہوکر رہ گیا ہے۔

اس سے قبل فروری میں صدر کے انتخاب کیلیے پارلیمنٹ کا اجلاس بلایا گیا تھا لیکن اس وقت بھی عراقی ایوان میں نمائندوں کی کل تعداد 329 میں کورم کی کمی کا سامنا کرنا پڑا تھا اور صدر کا انتخاب التوا کا شکار ہوا تھا۔

عراقی پارلیمنٹ نے رسمی طور پر کنونشن کے ذریعے اس عہدے کلیے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی تھی جس کے مطابق صدر کے عہدوں کے امیدواروں میں شامل کردستان ڈیموکریٹک پارٹی کے ربیر احمد کا مقابلہ اپنی پارٹی کے رکن اور ملک کے موجودہ موجودہ صدر برھام صالح سے ہے۔ موجودہ صورتحال کے باعث جنگ زدہ ملک عراق میں سیاسی غیر یقینی کی صورتحال مزید گہری ہوگئی ہے۔

مزیدخبریں