اسلام ۤآباد: پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض نے انکشاف کیا ہے کہ مسلم لیگ ن اور مسلم لیگ ق میں معاملات طے پاگئے ہیں۔ ق لیگ تحریک عدم اعتماد کے حق میں ووٹ دے گی جبکہ باقی مدت کیلئے پنجاب میں وزیراعلیٰ پرویز الہٰی ہوں گے۔
راجہ ریاض نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ مجھے جو سرپرائز ملا ہے وہ میں عوام کو بتا رہا ہوں ۔وہ یہ ہے کہ پنجاب میں وزیر اعلیٰ پرویز الہٰی ہوں گے۔
https://twitter.com/RajaRiazMNA/status/1508128698976796678
انہوں نے کہا کہ مرکز میں مسلم لیگ ق عمران خان کے خلاف ووٹ دے گی اور پی ڈی ایم کی حمایت کرے گی۔