بیرون ملک سے ملنے والا دھمکی آمیز خط عسکری قیادت کو دکھا دیا: وزیر خارجہ 

09:57 PM, 27 Mar, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے جو خط دکھایا ہے وہ عسکری قیادت کے ساتھ شیئر کیا ہے۔ 

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایک ملک نے دھمکی آمیز خط لکھا ہے۔ جس دن خط موصول ہوا وہ تاریخ بھی بتا سکتے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ اس خط کو میڈیا کے ساتھ شیئر کرسکتے ہیں اور نہ ہی آف دی ریکارڈ دکھا سکتے ہیں اگر وزیراعظم عمران خان خط دکھانا چاہیں تو یہ ان کا اختیار اور صوابدید ہے۔ 

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے جلسے میں ایک خط لہراتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ ان کو بیرون ملک سے ایک اہم ملک نے دھمکی آمیز خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اپنی خارجہ پالیسی تبدیل کریں لیکن میں کسی کے سامنے نہیں جھکیں گے۔ 

مزیدخبریں