عمران خان کی تقریر کے دوران وفاقی وزرا سٹیج چھوڑ کر چلے گئے 

09:09 PM, 27 Mar, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان خود تو قوم کو سرپرائز نہ دے سکے لیکن وفاقی وزرا وزیراعظم عمران خان کو سرپرائز دے گئے ۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان تقریر کر رہے تھے کہ بہت سے وفاقی وزرا تقریر ختم ہونے سے قبل ہی خطاب کے دوران جلسہ گاہ سے اٹھ کر چلے گئے ۔

وزیر اعظم عمران خان کی تقریر کے دوران مراد سعید، علی امین گنڈا پور، خسرو بختیار، فواد چودھری ، امین اسلم ، علی اعوان اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان بھی جلسے گاہ سے چلے گئے تھے۔ 

مزیدخبریں