پی ٹی آئی کا جلسہ، انتظامیہ کی بدحواسی، مغرب کے وقت فجر کی اذان دیدی گئی 

06:42 PM, 27 Mar, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کا اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں جلسہ ہوا ۔جب مغرب کی اذان کا وقت ہوا تو انتظامیہ کی طرف سے مغرب کی اذان کی جگہ فجر کی اذان  دی گئی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد میں پی ٹی آئی کا جسلہ جاری ہے جس میں انتظامیہ کی بد حواسی  عروج پر ہے۔ انتظامیہ کی طرف سے اذان مغرب کی بجائے اذان فجر کی ریکارڈنگ چلائی گئی ۔اور موذن الصلوۃ خیر من النوم  پڑھتا رہا۔ 

مزیدخبریں