خان صاحب! نئے انتخابات کا اعلان کردیں : اسد عمر کی تجویز 

06:15 PM, 27 Mar, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے وزیراعظم عمران خان کو کہا ہے کہ وہ نئے انتخابات کا اعلان کردیں ۔ پتا چلنا چاہیے کہ قوم کس کے ساتھ ہیں۔ 2023 میں انتخابات ہونا تھے لیکن آپ نے ابھی قوم کو جگادیا۔ 

پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کرتے وفاقی وزیراسدعمر کہا کہ  انسان کی پہچان کیلئے دیکھیں اس کے مخالف کون کھڑا ہے۔ عمران خان کےخلاف آج کون کھڑا ہوا ہے۔ وہ کون لوگ ہیں جو حرام کا پیسہ خرچ کرکے جمہوری مینڈیٹ چھینناچاہتےہیں۔

اسد عمر کا کہنا تھا ایک ایسےشخص کے بارے میں کیا بات کریں جن کی پہلے ہی کانپیں ٹانگی ہوئی ہیں۔ فضل الرحمان کہتا ہے جوبائیڈن دنیا کا لیڈر ہے۔ جوبائیڈن فضل الرحمان کا لیڈر ہوگا ہمارا لیڈر نہیں۔کبھی یہ سنا تھا کہ بوٹ پالش کم ہوجاتی ہے۔ایک ایسا شخص ہے جو پرچی ساتھ لئے پھرتا ہے۔اس کیلئے پاکستان میں بوٹ ختم ہوچکے ہیں وہ ولایتی بوٹ پالش کر رہا ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ  عمران خان کوئی جائیداد بنانےکیلئے کھڑے نہیں ہوئے۔ عمران خان اپنے بچوں کیلئے کوئی جائیداد نہیں چھوڑ کر جارہے۔  عمران خان پاکستانی قوم کیلئے جنگ لڑ رہے ہیں۔  کیا پاکستان کے فیصلے وہ کریں جو حرام کے پیسےسےپاکستان کے فیصلے کریں۔ اس ملک کے فیصلے عوام کو کرنے کا حق ہے۔

مزیدخبریں