عمران خان 11 ہزار کرسیوں پر بیٹھے 10 لاکھ لوگوں سے خطاب کرینگے: رانا ثناء اللہ

04:37 PM, 27 Mar, 2022

نیوویب ڈیسک

پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ  نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کوئی غیر آئینی اقدام نہیں   ، نجی میڈیا کو کوریج سے روکا گیا عمران نیازی 11 ہزار کرسیوں پر بیٹھے دس لاکھ لوگوں سے خطاب کرینگے ۔  ساڑھے تین سال میں گالم گلوچ کا کلچر متعارف کرایا۔  

پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ  نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران نیازی صاحب جلسہ کرنے جارہے ہیں ۔ عدم اعتماد کی تحریک آئینی و قانونی کام ہے، یہ ایک جمہوری کام ہے اسپیکر قومی اسمبلی اجلاس کو تاخیر سے بلایا، تاخیری حربے استعمال کئے جارہے ہیں عمران خان روزانہ جلسوں میں گالیاں دے رہے ہیں، کہتے ہیں کہ میں بڑا خطرناک ثابت ہونگا ۔ 

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے سیاسی تبدیلی کو حق و باطل کی جنگ بنا دیا ہے تو دوسری طرف شام کو اتحادیوں کی منتیں بھی کرتے ہیں تحریک عدم اعتماد کوئی غیر آئینی اقدام نہیں   آپ وہاں نئے نئے بہانوں سے اجلاس سے بھاگ رہے ہو اور سپریم کورٹ جا رہے ہو  دوسری طرف روزانہ جلسوں میں گالم گلوچ کر رہے ہو کہ میں بڑا خطرناک ہو جاؤں گا۔

رانا ثنا ء اللہ کا کہنا تھا کہ  2018 میں مسلم لیگ ن نے پی ٹی آئی سے زیادہ ووٹ لئے،  ٹائیگر فورس گیدڑ فورس سے بھی بدتر ثابت ہوگی،  وزیر داخلہ جو پنڈی کا شیطان ہے، کہتے ہیں کہ بجٹ کے بعد ہم الیکشن کرانا چاہتے ہیں، ہم بھی الیکشن میں دیر نہیں کرسکتے ۔

مزیدخبریں