پی ٹی آئی نے پرائیویٹ ٹی وی چینلز کو جلسے کی کوریج سے روک دیا

01:44 PM, 27 Mar, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:  پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں ہونے والے’امر بالمعروف‘ جلسے میں پرائیویٹ میڈیا کو کوریج کرنے سے روک دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے فیصلے کے بعد پارٹی انتظامیہ نے جلسہ گاہ پر موجود  پرائیویٹ چینلز کی ڈی ایس این جیز  گاڑیوں کو جلسہ گاہ سے ہٹا دیا گیا ہے، جلسہ گاہ میں کسی بھی نجی  چینل کے کیمرا مین کو کوریج کی اجازت نہیں ہو گی۔

وزیرِ مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ جلسے کی کوریج صرف سرکاری چینل کر سکے گا  جبکہ  تمام پرائیویٹ چینلز جلسے کی کوریج کی سہولت سرکاری ٹی وی کے ذریعے لے سکتے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ تمام ٹی وی چینلز کو کوریج کی سہولت سرکاری ٹی وی سے لینا ہو گی۔

مزیدخبریں