تحریک عدم اعتماد، ق لیگ نے رابطوں اور ملاقاتوں کا محاذ سنبھال لیا

11:29 AM, 27 Mar, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: عدم اعتماد کی تحریک کا معاملہ ، مسلم لیگ ق کی قیادت نے اسلام آباد میں رابطوں اور ملاقاتوں کا محاذ سنبھالنے کا فیصلہ کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی ، مونس الٰہی اور وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ آج اسلام آباد جائیں گے جبکہ چوہدری شجاعت حسین پہلے ہی اسلام آباد میں موجود ہیں ۔ مسلم لیگ ق کی قیادت اسلام آباد میں اہم سیاسی ملاقاتیں کرے گی ۔

مسلم لیگ ق کی حکومتی ٹیم سے ایک اور ملاقات آئندہ چوبیس گھنٹے میں اسلام آباد میں ہوگی ۔ مسلم لیگ ق ، ایم کیوایم اور بلوچستان عوامی پارٹی کے درمیان بھی اسلام آباد میں ملاقاتیں ہوں گی ۔ مسلم لیگ ق کی قیادت ملاقاتوں کے بعد عدم اعتماد کے حوالے سے حتمی فیصلہ کرے گی ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سپیکر صوبائی اسمبلی اور تحریک انصاف کی اتحادی پارٹی ق لیگ کے سینئر رہنما چوہدری پرویز الہٰی نے کہا تھا کہ ملک میں جاری سیاسی ڈرامے کا ابھی ڈراپ سین نہیں ہو گا لیکن کچھ کردار تبدیل ہو سکتے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں جاری سیاسی صورت حال کے مطابق ہانڈی پک چکی ہے ، آدھی بٹ چکی اور آدھی بانٹی جا رہی ہے ۔ پرویز الٰہی نے کہا پاکستان مسلم لیگ ق کا مستقبل روشن ہے جو باہر بیٹھے ہیں ان کی بیماری کی ابھی دوائی نہیں آئی ۔

مزیدخبریں