پی ٹی آئی کا پریڈ گراؤنڈ میں آج پاور شو، کارکنوں کو کپتان  کےسپرائز کا انتظار 

09:15 AM, 27 Mar, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  آج سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی,  جلسے کی تیاریاں جاری ہیں۔کارکنوں کو کپتان  کےسپرائز کا بھی  انتظار ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکمران جماعت پی ٹی آئی  نے آج اسلام آباد میں  سب سےبڑا جلسہ کرنے کا دعویٰ کر رکھا ہے، جلسے کیلئے اسلام آباد کے  پریڈ گراؤنڈ میں پنڈال سج گیا اور اسٹیج تیار کر لیا گیا ہے۔  قافلوں کی آمد  جاری  ہے جبکہ جلسہ گاہ میں سینئر لیڈرشپ کیلئے خصوصی کنٹینر لگادیا گیا جبکہ خواتین کیلئے علیحدہ جگہ مخصوص کی گئی ہے۔

عمران خان نے آج ملک  بھر سے اپنے ٹائیگرز کو  اسلام آباد بلا لیا جبکہ کارکنوں کو کپتان  کےسپرائز کا بھی  انتظار   ہے۔

دوسری جانب انتظامیہ نے پی ٹی آئی جلسہ گاہ کو سیکیورٹی کلیئرنس  کیلئے خالی کرلیاہے اور سیکیورٹی کلیئرنس کےبعد جلسہ گاہ کو کھولا جائے گا،
جلسہ گاہ میں انٹری  کیلئے جگہ جگہ سیکیورٹی واک تھروگیٹ نصب   کیے گئے ہیں۔

مزیدخبریں