لاہور کے متعدد علاقوں کو سیل کر دیا گیا ،سمارٹ لاک ڈاؤن شروع 

Lahore Smart Lockdown,Global pandemic, deadly virus, Pakistan, NCOC, lockdown

لاہور :عالمی وبا کی تیسری لہر میں بگڑتی صورتحال کے پیش نظر   لاہور کے متعدد علاقوں کو سیل کر دیا گیا ،سیکرٹری ہیلتھ کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق لاہور کے 27 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا،ذرائع کےمطابق سمارٹ لاک ڈائون 9 اپریل تک نافذالعمل رہے گا ۔

 

تفصیلات کے مطابق عالمی وبا کی تیسری لہر میں بگڑتے حالات کے پیش نظر پنجاب حکومت نے سمارٹ لاک ڈائون شروع کر دیا ،لاہور کے 27 علاقوں کو سیل کر دیا گیا ،حکومت پنجاب کے مطابق صرف ان علاقوں کو سیل کیا جا رہا ہے جہاں کورونا کے مثبت کیسز کی تعداد زیا د ہ ہے ،نوٹیفیکشن کے مطابق لاک ڈاؤن والے علاقوں میں تمام شاپنگ مالز،ریسٹورانٹ،دفاتر(نجی اور سرکاری)بند رہیں گے۔

 

علاقہ مکینوں کی نقل و حمل محدود ہو گی،انتہائی ضرورت کے پیش نظر ایک فرد ایک سواری استعمال کر سکے گے۔ہر قسم کے اجتماعات پر مکمل پابندی ہو گی۔

 

سمن آباد کے علاقے علامہ اقبال ٹاؤن کے مختلف بلاک جن میں رضا بلاک ،کامران بلاک ،کریم بلاک ،نرگس بلاک گلشن بلاک کالج بلاک اور گھر نمبر 530 سے 560 جی بلاک گلشن راوی میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔لاک ڈاؤن والے علاقوں میں تمام شاپنگ مالز،ریسٹورانٹ،دفاتر(نجی اور سرکاری)بند رہیں گے۔

 

اس کے علاوہ لاہور کے دیگر علاقے جن میں سمارٹ لاک ڈائون کیا گیا ہے ان میں عزیز بھٹی ٹاؤن میں بی بلاک پریس کلب سوسائٹی میں بھی سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔