وفاقی کابینہ میں ایک دفعہ پھر بڑی تبدیلیاں ،پرانے چہروں کی واپسی 

10:02 PM, 27 Mar, 2021

اسلام آباد  :وزیر اعظم عمران خان نے ایک دفعہ پھر وفاقی کابینہ میں ردو بدل کا عندیہ دیدیا ،ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے دوبارہ آفس سنبھالتے ہی کابینہ میں تبدیلوں کا فیصلہ کرلیا ، کابینہ میں تبدیلیاں آئندہ ہفتے متوقع ہیں ۔

وزیر اعظم عمران خان نے بنی گالہ میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنمائوں سے ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جس میں وفاقی کابینہ میں ردوبدل پر بھی غور کیا گیا ،وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کارکردگی کی بنیاد پر کابینہ میں ردوبدل کیا جائے گا اور بعض وزراکودوبارہ قلمدان سونپے جائیں گےجس میں فواد چوہدری سے متعلق خبر سامنے آئی ہے کہ انہیں دوبارہ وزارت اطلاعات کا قلمدان سونپ دیا جائے گا جس پر وزیراعظم عمران خان نے سینئر رہنمائوں سے بات چیت کی ہے ۔

 ذرائع کے مطابق سینیٹر شبلی فراز کو وزارت پٹرولیم دی جاسکتی ہے ،اس دفعہ وفاقی کابینہ میں سینٹ الیکشن کے بعد ایم کیو ایم اور بلوچستان عوامی پارٹی کو بھی نمائندگی دینے پر مشاورت کی گئی ،کابینہ میں تبدیلیاں آئندہ ہفتے متوقع ہیں جس میں شبلی فراز،فیصل واوڈااورعثمان ڈارکی کابینہ میں واپسی ہوگی جبکہ مشیروں میں ردو بدل پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

رواں ماہ حکومتی ذرائع سے وفاقی کابینہ میں رد و بدل کے امکان کے حوالے سے خبر موصول ہوئی تھی ، جس کا وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق نے بھی اشارہ دیا تھا، امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ آئندہ چند روز میں کابینہ میں نئے چہرے شامل کیے جائیں گے،وفاقی کابینہ میں ردو بدل کا حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے۔ 

مزیدخبریں