کورونا وائرس کی تیسری لہر کم عمر بچوں کو اپنی لپیٹ میں لے رہی ہے ، محکمہ صحت

09:44 PM, 27 Mar, 2021

لاہور ، صوبائی محکمہ صحت نے خطرے کی گھنٹی بجادی ۔ کورونا وائرس کی تیسری لہر  پہلی دوسے زیادہ خطرناک قراردے دی ۔

حکام کا کہنا ہے کہ تیسری لہر میں اب تک پندرہ سال سے کم عمر کے 12462 بچے اس کی زد میں آچکے ہیں ۔ 

صوبائی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر میں اب   تک پنجاب  میں 12462 بچے کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں ۔  جبکہ صرف لاہور میں  5301 بچے کوویڈ 19 وائرس کی زد میں آئے ہیں۔ 

صوبائی محکمہ صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں میں لاہور میں کوویڈ19 کے مثبت کیسوں کی تعداد 18 فی صد تک جاپہنچی ہے ۔ جو انتہائی خطرے کی علامت ہے ۔ 

ترجمان کے مطابق پنجاب بھر میں پچھلے چوبیس گھنٹوں میں 16473  کیس سامنے آئے جن میں 2330 کیسز مثبت ثابت ہوئے ہیں ۔ 

اب تک پنجاب بھر میں کورونا کے کیسز کی تعداد 210000 تک پہنچ گئی ہے اور 6188 اموات ہوچکی ہیں ۔ 

پچھلے چوبیس گھنٹے میں صرف لاہور میں 6762 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 1233 افراد میں کورونا ٹیسٹ پازیٹیو پایا گیا ہے ۔ اور لاہور میں کیسز کی تعداد 18 فی صد جاپہنچی ہے ۔ 

 ترجمان کا کہنا ہے کہ شہری کورونا وائر س سے بچاؤ کے ایس اوپیز کو فالو کریں ۔ 

مزیدخبریں