ڈالر اور سونے کی قیمتوں میں حیران کن ردوبدل ،ڈالر زمین پر آگر ا

08:04 PM, 27 Mar, 2021

کراچی:انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر156روپے سے گھٹ کر154روپے کی سطح پر آ گئی۔

 

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر1.1روپے کم ہو گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید155.75روپے سے کم ہو کر154.65روپے اور قیمت فروخت155.85روپے سے کم ہو کر154.75روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں زیر تبصرہ مدت میں ڈالر1.20پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد ڈالرکی قیمت خرید155.70روپے سے کم ہو کر154.60روپے اور قیمت فروخت156.10روپے سے کم ہو کر154.90روپے ہو گئی ۔

 

فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں3روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی جس سے یورو کی قیمت خرید184.50روپے سے کم ہو کر181روپے اور قیمت فروخت186روپے سے کم ہو کر183روپے ہو گئی اسی طرح 2.70روپے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید214.50روپے سے کم ہو کر211.80روپے اور قیمت فروخت216.50روپے سے کم ہو کر213.80روپے ہو گئی۔

 

فاریکس رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر 20پیسے کم ہو گیا جبکہ یورو اور برطانوی پونڈ کی قدر میں بالترتیب 20پیسے اور30پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

 

دوسری طرف  عالمی مارکیٹ میںہفتہ کو فی اونس سونا9ڈالر کے اضافے سے1733ڈالر ہو گیا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا 400روپے مہنگا ہو کر1لاکھ6ہزار700روپے اور دس گرام سونا 343روپے مہنگا ہو کر91ہزار478روپے کا ہو گیا ۔

مزیدخبریں