احد رضا میر اور سجل علی کی شادی کی پہلی سالگرہ

06:45 PM, 27 Mar, 2021

لاہور، پاکستانی اداکار جوڑی احد رضا میر اور سجل علی کی شادی کی پہلی سالگرہ ۔اداکاراحد رضا میر نے شادی کی پہلی سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا پراپنی اہلیہ کے ساتھ تصویر شیئر کردی ۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معروف ادا کار آصف رضا میر کے بیٹے احد رضا میرا ور اداکارہ سجل علی کی ایک سال قبل دبئی میں ایک سادہ سی تقریب میں شادی ہوئی تھی ۔ 

شادی کی پہلی سالگرہ کے موقع پر ادا کار احد رضا میر نے اپنی بیوی کے ساتھ ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا ہے کہ " سجل آپ بہت خوبصورت ہیں " 

احد رضا میر نے مزید لکھا کہ مجھے شادی کا وقت بہت اچھا لگا اور سوچتا ہوں کہ کاش میں شادی کے لمحات میں واپس چلا جاؤں ۔ 

  احد رضا میر نے شادی کی پہلی سالگرہ پر اپنے فینز کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہماری شادی کی سالگرہ پر نیک تمناؤں کا بہت شکریہ۔

انہوں نے تحریر کیا کہ جنہوں نے ہماری شادی کی سالگرہ کے دن کو خوبصورت بنانے کی کوشش کی میں ان کا بھی بہت مشکور ہوں۔

مزیدخبریں