لاہور ، کمشنر لاہور نے ماسک نہ پہننے پر سزا کا حکم سنا دیا ۔ ماسک نہ پہننے پر سزا کے حکم پر عملدرآمد فی الفور شروع کردیا گیا ۔
تفصیلا ت کے مطابق کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کو روکنے کے لئے احتیاطی تدابیر پر عملد رآمد کے لئے نئے ایس او پیز جاری کردیئے گئے ۔ لاہور پولیس چیف اور کمشنر لاہور کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ۔ کمشنر لاہور نے ماسک پہننے کے حکم پر سختی سے عملدرآمد کا حکم دے دیا ۔
کمشنر لاہور کا کہنا ہے کہ ماسک نہ پہننے والوں کو چھ ماہ قید کی سزا دی جائے گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ ماسک نہ پہن کر پھرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تھانوں میں بند کردیا جائے گا ۔
یاد رہے کہ ملک میں کورونا کے تشویشناک پھیلاؤ کے پیش نظر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی خصوصی بیٹھک ہوئی ۔ جس میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزرائےاعلیٰ اور چیف کمشنراسلام آباد ویڈیولنک کےذریعے اجلاس میں شریک ہوئے ۔
اجلاس میں کوروناشرح میں اضافے اور کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کی حکمت عملی پر مشاورت ہوئی جبکہ آکسیجن بیڈز، وینٹی لیٹرزاور دیگر طبی سہولتوں پرغورکیا گیا تھا ۔