ماسکو،روسی تیراک الیکسی مولچانوف نے منجمد جھیل کے نیچے 262 گہرائی میں غوطے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔منجمند جھیل میں غوطے کے دوران ایمرجنسی ٹیم بھی ان کے ساتھ تھی ۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق الیکسی مولچانوف نے برف سے جمی جھیل کے اندر 262 فٹ کا فاصلہ 2 منٹ کے دوراینے میں طے کر کے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ اس موقع پر ایمرجنسی کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے خصوصی ٹیم بھی ان کے ہمراہ تھی۔
الیکسی مولچانوف برف سے جمی جھیل میں سوراخ کے ذریعے داخل ہوئے اور ان کے جسم کے ساتھ رہنمائی کے لیے ایک رسی باندھی گئی تھی۔ انہوں نے غوطہ مار کر اپنا 20واں عالمی ریکارڈ بنایا ہے۔
الیکسی مولچانوف کا کہنا تھا کہ وہ گہرائی میں کچھ بھی دیکھ سکتا تھا تاہم اس نے رسی کی مدد سے اپنا ہدف حاصل کیا۔ وہ جھیل کی گہرائی میں موجود سفید پلیٹ کو ہاتھ لگا کر واپس آئے جو 262 فٹ گہرائی میں موجود تھی۔ایک تجربہ کار غوطہ خور کی حیثیت سے الیکسی اپنا سانس 9 منٹ تک روک سکتے ہیں۔
الیکسی مولچانوف جھیل بیکال فاؤنڈیشن کی ایک فلاحی اور تحقیقی گروپ کے سفیر ہیں ، جس کا مقصد جھیل کی خوبصورتی کو محفوظ رکھنا ہے۔اس کی والدہ ناتالیا مولچانوف بھی فری ڈائیونگ کی ماہر تھیں اور فری ڈائیونگ کے دوران الیکسی مولچانوف کی والدہ کی 6 سال قبل موت واقع ہو گئی تھی۔