میانمار، فوجی بغاوت کے خلاف احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔فوج اورعوام کے تازہ ٹکراؤ میں مزید 50 افراد ہلاک ہوگئے ۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق میانمار میں آرمڈ فورسز ڈے پر بھی ملک بھر میں مظاہرے جاری رہے اور مختلف شہروں میں ہونے والے مظاہروں پر فورسز کے تازہ ترین کریک ڈاؤن میں مزید 50 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مظاہرین کا کہنا ہے کہ فوج 350 سے زائد شہریوں کو مار کر آرمڈ فورسز ڈے منا رہی ہے، یہ فوج کے لیے شرم کرنے کا دن ہونا چاہیے۔
دوسری جانب آرمڈ فورسز ڈے پر فوج نے ایک بار پھر مظاہرین کو خبردار کیا ہے کہ احتجاج اوربغاوت پر انہیں سر میں گولی ماری جا سکتی ہے۔
خیال رہے کہ میانمار میں فوج کی طرف سے سول حکومت کو برطرف کرکے فوج کے کمانڈسنبھالنے پر عوام سڑکوں پر نکل آئے ۔ یکم فروری سے شروع ہونے والے مظاہروں میں اب تک ہلاک افراد کی تعداد 362 ہو چکی ہے۔