اداکارہ ریشم کا سینئر اداکارہ سکینہ سموں کی تنقید پر جواب

04:33 PM, 27 Mar, 2021

ْلاہور،پاکستان کی سینئر اداکارہ سکینہ سموں کی طرف سے اداکارہ ریشم اور علی ظفر  کو پرائڈآٖف پرفارمنس ملنے پر تنقید کا جواب آگیا ۔ 

پرائڈآف پرفارمنس اداکارہ ریشم نے کہا کہ  ہوسکتاہے کہ میں کسی ایوارڈ کی مستحق نہ ہوں لیکن کیا عالمی سطح پر سینئر اداکار اپنے جونیئر اداکاروں کے لیے اس طرح کی رائے رکھتے ہیں ؟

انہوں نے کہا کہ ایسی رائے جو کسی جونیئر اداکار کی سالہا سال محنت اور جدوجہد کو نقصان پہنچانے کا باعث ہو  درست نہیں ۔ 

 بڑے اداکار در حقیقت بڑا دل  بھی رکھتے ہیں۔

 ریشم نے اداکارہ سکینہ سموں کو دعا دیتے ہوئے مزید کہا کہ خدا انہیں مزید اعزازات سے نوازے لیکن انہیں حقیقت پر غور کرنا چاہیے کیونکہ جب کوئی شخص کسی دوسرے شخص کو نیچا دکھانے کی کوشش کرتا ہے تو حقیقت  میں وہ اپنے معیار اور کردار کو ظاہر کرتا ہے نہ کہ دوسرے کو۔

خیال رہے کہ چندروز قبل اداکارہ سکینہ سموں نے نجی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدارتی ایوارڈ سے متعلق اظہار خیال کیا تھا اور اس دوران علی ظفر اور ریشم کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے اس مقام تک پہنچنے میں 40 سال کا عرصہ لگا، افسوس کی بات ہے کہ حکومت نے علی ظفر اور ریشم جیسے لوگوں کو اتنے بڑے اعزاز سے نوازا جو میرے خیال میں واقعی اس کے مستحق نہیں۔

مزیدخبریں