اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کابینہ میں ایک بار پھر تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ سینیٹر شبلی فراز نے کابینہ میں متوقع تبدیلیوں کی تصدیق کردی ہے۔
ںیو نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کورونا سے صحت یاب ہوتے ہی ں کابینہ میں ردوبدل کریں گے ۔شبلی فراز کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کارکردگی کی بنیاد پر کابینہ میں تبدیلیاں کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹر شبلی فراز، سینیٹر فیصل واوڈا اور عثمان بزدار کی کابینہ میں واپسی ہوگی۔ شبلی فراز 2 مارچ رات بجے سینیٹر شپ سے ریٹائر ہوگئے تھے جس کے بعد وہ وزیر بھی نہیں رہے تھے۔ شبلی فراز سینیٹر منتخب ہوگئے لیکن انہوں نے دوبارہ حلف نہیں اٹھایا۔
فیصل واوڈا نے رکن قومی اسمبلی کی حیثیت سے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد وہ وزیر نہیں رہے تھے۔ 3 مارچ کو فیصل واوڈا سینیٹر منتخب ہوگئے لیکن انہوں نے بھی وزارت کا دوبارہ حلف نہیں اٹھایا۔
سابق مشیر عثمان ڈار نے ڈسکہ میں ضمنی انتخاب کے دوران پی ٹی آئی کے امیدوار کی انتخابی مہم چلانے کے لیے استعفیٰ دیا تھا۔ ان کا بھی ابھی تک دوبارہ نوٹیفکیشن نہیں ہوا۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ کابینہ میں اتحادی جماعتوں کو بھی مزید نمائندگی دی جائے گی۔ایم کیو ایم ، بی اے پی اور مسلم لیگ ق کو ایک ایک اور وزارت دی جائے گی۔