چیئرمین ایچ ای سی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا 

09:57 AM, 27 Mar, 2021

اسلام آباد: آرڈیننس کے ذریعے مدت ملازمت میں کمی کے بعد وفاقی حکومت نے چیئرمین ایچ ای سی  طارق بنوری کو فوری طور  پر عہدے سے ہٹا دیا ہے۔نئے چیئرمین ایچ ای سی کی جلد تقرری کی جائے گی۔

نیو نیوز کے مطابق چیئرمین ایچ ای سی طارق بنوری کو سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مئی  2018 میں  تعینات کیا تھا۔،انکی چار سالہ مدت مئی 2022  میں پورا ہونی تھی ۔

حکومت نے آرڈیننس کے ذریعے چیئرمین ایچ ای سی کی مدت چار سال سے کم کرکے دو سال  کی اور پھر  اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے طارق بنوری کو عہدے سے ہٹانے کا  نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

دوروز قبل کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی نے ایچ ای سی کے قانون میں تبدیلی کا  آرڈیننس منظور کیا تھا ۔آرڈیننس کے مطابق ‏اس ترمیم کو پہلے سےآرڈیننس کا حصہ تصور کیا جائے گا۔

مزیدخبریں