کوئٹہ : بلوچستان میں دہشتگردوں کے بم حملے میں شہید کرک کے دو ایف سی اہلکاروں کو اپنے آبائی قبرستانوں میں سپردخاک کردیا گیا۔
گزشتہ روز بلوچستان میں ایف سی قافلے پر دہشتگردوں کی جانب سے بم حملے میں شہید ہونے والوں میں کرک سے تعلق رکھنے والے دو اہلکار بھی شامل تھے۔ نائیک امان اللہ کا تعلق عیسک چونترہ غنڈی کلہ جبکہ محمد طفیل کا تعلق چوکارہ سے تھا۔ دونوں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔
ایف سی کے چاک وچوبند دستوں نے سلامی دی۔ آرمی چیف اور کور کمانڈر کی طرف سے قبروں پر پھول چڑھائے گئے۔ نماز جنازہ میں سول ملٹری افسران اور عوام علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور شہدا کے درجات بلندی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔