جلالپور بھٹیاں ( ویب ڈیسک ) حافظ آباد پولیس کا جلالپور بھٹیاں میں دو سگے بھائیوں کے قاتلوں کو انکے کیفر کردار تک پہنچانے پر ن لیگ کے سابق ایم این اے شاہد حسین بھٹی سابق ایم این اے کا اظہار تشکر کیاہے ۔
ن لیگ کے سابق ایم این اے شاہد حسین بھٹی نے حافظ آباد پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوے کہا کہ پولیس نے درندہ صفت مجرموں کو انکے کیفر کردار تک پہنچا کر ایک بہترین مثال قائم کی ہے، ایسے مجرم کسی رعایت کے مستحق نہیں، ڈی پی او حافظ آباد اور انکی پوری ٹیم کی شبانہ روز محنت کو سراہتے ہیں
سابق ایم۔این اے شاہد حسین بھٹی نے پولیس کی کوششوں کو سراہتے ہوئے ہمیں اس بات کو ماننا پڑے گا کہ ہمارے ملک میں فرض شناس ، محنتی اور ایماندار جوانوں کی کمی نہیں ہے ، آج پولیس کے جوانوں کی بروقت کارروائی نے جلالپور بھٹیاں کی فضا میں خوشی کا سماں پیدا کیا، میں ڈی پی او حافظ آباد کی پوری ٹیم۔کو سلام پیش کرتا ہوں۔
سابق ایم این اے شاہد حسین بھٹی نے مزید کہا کہ پولیس کی بروقت کاروائی پر ضلع بھر کی عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے، اور شہریوں کو اپنی پولیس پر اعتماد بھی بحال ہوا ہے، میں امید کرتا ہوں کہ وہ اپنی فرض شناسی کے تسلسل کو برقرار رکھیں گے۔