رمضان شوگرملزکیس،حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی

رمضان شوگرملزکیس،حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی


لاہور: رمضان شوگر ملز کیس میں حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی جبکہ شہبازشریف بھی عدالت کے رو برو پیش نہ ہوئے۔ 

احتساب عدالت نمبر پانچ کے جج امجد نذیر چوہدری نے رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت کی،جہاں رمضان شوگر ملز ریفرنس میں حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی،عدالت نے کورونا وائرس کے باعث حمزہ شہباز کو آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی کے لئے دوبارہ طلب کرلیا ہے،بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت دس اپریل تک ملتوی کردی۔

اسی عدالت میں احتساب عدالت میں آشیانہ اقبال اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی،جہاں سابق وزیراعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد اور بلال قدوائی نے پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی جبکہ شہباز شریف کی جانب سے ان کے نمائندے چوہدری نواز ایڈووکیٹ نے بھی حاضری لگوائی۔

بعد ازاں کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر ملزمان احد چیمہ اور شاہد شفیق کو آٹھ روزہ جوڈیشل ریمانڈ کے بعد عدالت میں پیش نہ کیا گیا،اس موقع پر نیب پراسیکیوٹر نے بلال قدوائی کی بریت کی درخواست پر جواب جمع کروانے کے لئے مہلت طلب کی،جس پر عدالت نے کیس کی سماعت دس اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے بلال قدوائی کی درخواست پر نیب سے جواب طلب کرلیا۔