اسلام آباد  اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش 

11:14 AM, 27 Mar, 2020


 اسلام آباد: جڑواں شہروں  اور  پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش سے جاتی سردی رک گئی، موسم بھی ٹھنڈا ٹھار ہو گیا، محکمہ موسمیات  کے مطابق   جڑواں شہروں اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش ہوتی رہی جس جاتی سردی واپس لوٹ آئی  ۔

قدرت ہوئی مہربان، کئی شہروں میں بارش کی جھڑی لگ گئی، موسم بھی سہانا ہو گیا۔ لاہور میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری   رہا  جس سے خنکی میں اضافہ ہو گیا۔باغوں کے شہر میں ٹھنڈی ہواں کے ڈیرے ہیں۔

قصور، جھنگ، وہاڑی ،بھکر، صفدرآباد، کندیاں، میاں چنوں، بہاولنگر سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی جس سے موسم تبدیل ہوگیا۔

  آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخواہ، اسلام آباد، پنجاب  ، شمال مشرقی بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

مزیدخبریں