آن لائن ٹیکسی سروس اوبر نے کریم کو 3.1 بلین ڈالرز میں خرید لیا

 آن لائن ٹیکسی سروس اوبر نے کریم کو 3.1 بلین ڈالرز میں خرید لیا
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور: آن لائن ٹیکسی سروس  اوبر نے کریم کو1 ۔3 بلین ڈالرز میں خرید لیا ، کریم کے صارفین خصوصاخواتین پریشانی بڑھ گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق ، آن لائن ٹیکسی سروس  کریم اور اوبر نےگزشتہ ہفتے  اپنے صارفین کو مطلع کیا تھا کہ اوبر نے کریم کو 3.1 بلین ڈالرز کے عوض مشرق وسطی سے پاکستان تک خرید لیا ہے۔تاہم کریم اپنے اصل نام سے ہی صارفین کو سروس فراہم کرتی رہے گی۔

یادرہے کہ کریم نے اپنی سروس کا آغاز 2012 میں کیا تھا اور یہ مشرق وسطی اور  ایشیا کے  15 ممالک میں آن لائن  ٹیکسی سروس فراہم کرتی تھی ،کمپنی اپنے صارفین  کو معیاری اور محفوظ سفری  سروس فراہم کرنے کی وجہ سے  لوگوں میں بے حد مقبول تھی۔ 

تاہم سوشل میڈیا پر کریم اور اوبر کے انضمام کو لے کر صارفین ملی جلی رائے کا اظہار کر رہے ہیں ۔