ٹھوس شواہد کی بنا پر نیب ملزم کو گرفتار کرنے کا مکمل اختیار  رکھتا ہے، سپریم کورٹ

ٹھوس شواہد کی بنا پر نیب ملزم کو گرفتار کرنے کا مکمل اختیار  رکھتا ہے، سپریم کورٹ
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد:سپریم کورٹ  آف پاکستان نے قومی احتساب بیورو  کے اختیارات  کی تشریح کر دی جس میں کہا گیا کہ نیب کو ٹھوس شواہد کی روشنی میں پیشگی اطلاع دی  بغیر  ملزم کو گرفتار کرنے کا مکمل اختیار  رکھتا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق ، جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے قومی احتساب بیورو  کے اختیارات کی تشریح کر دی ،  جلیل ارشد کیس میں سپریم کورٹ نے واضح کیا کہ نیب آرڈیننس 1999ء میں ملزم کو گرفتار کرنے سے روکنے کے لیے نیب پر کوئی پابندی نہیں، ٹھوس شواہد ملزم کو جرم سے جوڑیں تو پھر نیب کو گرفتاری کا مکمل اختیار ہے۔

 

تحریری حکمنامے میں کہا گیا کہ عدالت عالیہ کے فیصلے کی غلط تشریح کی گئی جس میں کہا گیا کہ نیب ملزم کو آگاہ کیے بغیر گرفتار نہیں کر سکتا۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ نیب گرفتاری کے اختیار کا غلط استعمال نہیں کرے گا۔