کویت: کویت میں اسراء ومعراج کی مناسبت سے 3دن تعطیل ہوگی۔ متعلقہ سرکاری ذرائع نے مقامی اخبار الانباء کو بتایا کہ جمعرات، جمعہ اور ہفتہ 4،5اور6اپریل کو تمام سرکاری اداروں سمیت نجی ادارے بند رہیں گے۔
کابینہ کے سابقہ فیصلے کے مطابق اسراء ومعراج کی تعطیل ہفتہ کے کسی بھی دن واقع ہوجائے تو اسے گزشتہ یا اگلی جمعرات کو منتقل کیا جائے گا جبکہ اگراسراء ومعراج جمعرات کو واقع ہو تو اسی دن تعطیل ہوگی۔