حکومت کی موثرپالیسیوں سے بھارت کوپلوامہ واقعے پرعالمی تنہائی کاسامناکرناپڑا:فواد چودھری

11:47 AM, 27 Mar, 2019

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ حکومت کی موثرپالیسیوں سے بھارت کوپلوامہ واقعے پرعالمی تنہائی کاسامناکرناپڑا۔تفصیلات کے مطابق فوادچودھری نے کہا کہ پاکستان 19سال سے دہشت گردی کےخلاف جنگ لڑرہاہے۔

لیکن ماضی کی حکومتوں کی نااہلی کی وجہ سے پاکستان دہشتگردی کیخلاف اپنابیانیہ موثرطورپرنہیں پھیلاسکا۔اسلام آباد میں میڈیا ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان 19سال سے دہشت گردی کےخلاف جنگ لڑرہاہے،ماضی میں پاکستان دہشتگردی کیخلاف اپنابیانیہ موثرطورپرنہیں پھیلاسکا،جدید دور کی جنگیں بھی میڈیا کے ذریعے لڑی جاتی ہیں۔

جدیددورکی جنگیں بھی میڈیاکے ذریعے لڑی جارہی ہیں،وارپروپیگنڈابنیادی اہمیت اختیارکرگیا، کائناٹک وارفیئرکی حیثیت اب ثانوی ہوگئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین کے مسلمانوں پرمظالم کیے جارہے ہیں، پاکستان دہشتگردی کیخلاف ایک بیانیہ رکھتاہے،اپنے بیانیے کودوسروں تک پہنچانے کیلئے میڈیاکاسہارالیاجاتاہے۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ ماضی میں پاکستان دہشتگردی کیخلاف اپنابیانیہ موثرطورپرنہیں پھیلاسکا، پاکستان 19 سال سے ہشتگردی کیخلاف جنگ لڑرہاہے جبکہ بھارت نے عالمی سطح پرہمار ے موقف،کشمیرکازکونقصان پہنچایا۔

مزیدخبریں