راولپنڈی :کینسر کے عارضے میں مبتلا دو بچیوں کی خواہش آرمی چیف نے پوری کردی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کینسر میں مبتلا دو بچیوں نے آرمی چیف سے پاک آرمی کا سپاہی بننے کی خواہش کی تھی ،جس کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پوری کردیا۔
کینسرمیں مبتلا 13سالہ جویریہ عالم اور 15سالہ روبا رفیق نے پاک آرمی کاسپاہی بننے کی خواہش ظاہر کی تھی،جویریہ اور روبا نے یادگار شہداءپر پھولوں کے چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔