لاہور میں 3 بچوں کے قتل کا معمہ حل ہوگیا، قاتل ماں نکلی

11:43 PM, 27 Mar, 2018

لاہور: لاہور کے علاقے ہیئر میں گزشتہ دنوں 3 بچوں کو قتل کر دیا گیا تھا۔ ابتدائی تحقیقات سے پتا چلا کہ بچوں کو ان کی ماں نے قتل کیا تھا۔

ملزمہ نے اپنے اعترافی بیان میں کہا ہے کہ میں تسلیم کرتی ہوں کہ میں کوکین کی عادی ہوں، میں نے بچوں کے منہ پر جائے نماز رکھ کر انہیں قتل کیا، مجھے سزا کے طور پر 3 بار سزائے موت دی جائے اور واردات میں استعمال شدہ جائے نماز سزائے موت کے وقت میرے منہ پر رکھا جائے۔

ملزمہ نے اپنے بیان میں بتایا کہ حسین مصطفیٰ میرا بہت اچھا دوست ہے جس کے ساتھ میں شادی کی خواہشمند تھی لیکن وہ بچوں کو ساتھ رکھنے پر راضی نہیں تھا۔ میں 9 سالہ سے بچوں کی پرورش کر رہی تھی، بچوں کے والد نے کبھی ان کا خرچہ نہیں دیا تھا۔

یاد رہے کہ چند دن قبل لاہور کے علاقے ہیئر میں 3 بچوں 8 سالہ زین العابدین، 6 سالہ کنیز فاطمہ اور 4 سالہ ابراہیم کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا تھا۔ پولیس نے بچوں کی ماں سے ابتدائی بیان لیا تو اس میں تضادات پائے گئے جس کے بعد شک کی بنیاد پر اسے حراست میں لے لیا گیا تھا۔

مزیدخبریں