ممبئی: اداکار عامر خان عالمی ویب سیریز میں ہندوﺅں کے روحانی پیشوا راجنیش اوشو کا کردار ادا کریں گے۔
عامر خان سے ہندوﺅں کے روحانی پیشوا راجنیش اوشو کی زندگی پر بننے والی ویب سیریز کے لئے رابطہ کیا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں عامر خان نے لاس اینجلس کا دورہ کیا اور حکام سے ملاقات کی۔ عامر خان نے ویب سیریز کے لئے حامی بھر لی ہے۔
سیریز کے لئے عالیہ بھٹ کا نام بھی سامنے آرہا ہے لیکن ان کے نام کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔