شمالی کوریا کے سربراہ دیگر حکام کے ساتھ خفیہ دورے پر چین پہنچ گئے

09:13 PM, 27 Mar, 2018

بیجنگ: شمالی کوریا کے سربراہ کم جانگ ان دیگر حکام کے ساتھ خفیہ دورے پر چین پہنچ گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق شمالی کوریا کے سربراہ کم جانگ ان خفیہ دورے پر چین پہنچ گئے اور 2011 میں اقتدار میں آنے کے بعد ان کا یہ کسی بھی ملک کا پہلا دورہ ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا کے سربراہ ٹرین پر چین پہنچے ہیں۔ ٹرین کے حوالے سے قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ یہ اسی طرح کی ٹرین ہے جس میں ان کے آنجہانی والد کم جانگ 2 نے 2011 میں چین کا دورہ کیا تھا۔

دوسری جانب چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چنیونگ نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ انہیں کم جان انگ کے دورہ چین کے حوالے سے کوئی علم نہیں، اگر اس طرح کی کوئی اطلاعات آئیں تو انہیں میڈیا سے شیئر کیا جائے گا۔

مزیدخبریں