چین سی پیک منصوبے کی تعمیر میں پیش رفت کیلئے مثالی کردار ادا کرے گا: یائوجنگ

چین سی پیک منصوبے کی تعمیر میں پیش رفت کیلئے مثالی کردار ادا کرے گا: یائوجنگ

اسلام آباد: پاکستان میں چین کے سفیر یائوجنگ نے کہا ہے کہ آنے والے نئے دور میں چین اور پاکستان کے تعلقات زیادہ ترقی کیلئے نئے مواقوں میں داخل ہوئے ہیں۔

چین کی 13ویں قومی عوامی کانگریس اور 13ویں چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (سی پی پی سی سی ) کے ’’دو اجلاس‘‘ جنہوں نے پاکستان اور دنیا بھر کی توجہ مبذول کی سے خطاب کرتے ہوئے یائوجنگ نے کہا کہ آنے والے نئے دور میں چین اور پاکستان کے تعلقات زیادہ ترقی کیلئے نئے مواقوں میں داخل ہوئے ہیں چین سی پیک منصوبے (چین پاکستان اقتصادی رہداری ) کی تعمیر میں پیش رفت کیلئے پاکستان کے ساتھ کام کرنے مشترکہ ترقی اور خوشحالی کے حصول اور بنی نوع انسان کیلئے مشترکہ مستقبل والی برادی کی تعمیر میں مثالی کردار ادا کرنے پر آمادہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھی ہمسائیگی والے تعلقات، دوستی اور مشترکہ ترقی کو فروغ دے گا۔ ترقی پذیر ممالک کے ساتھ اتحاد اور تعاون کو مستحکم بنائے گا اور عالمی امن استحکام اور ترقی میں زیادہ اہم کردار ادا کریگا۔

چین کے سفیر نے کہا کہ ان کا ملک ہمیشہ پرامن ترقی کے راستے پر عمل پہرہ رہے گا اور بین الاقوامی تعلقات کی نئی قسم اور کھلی عالمی معیشت کی تعمیر کو فروغ دے گا۔