توہین عدالت کیس: سپریم کورٹ نے نہال ہاشمی کو معاف کر دیا

05:22 PM, 27 Mar, 2018

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے نہال ہاشمی کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس ختم کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے توہین عدالت کیس کی سماعت کی، دوران سماعت نہال ہاشمی نے عدالت میں تحریری معافی نامہ پیش کیا، جسے چیف جسٹس نے قبول کرتے ہوئے ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی ختم کر دی۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے توہین عدالت کیس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سابق سینیٹر نہال ہاشمی سے تحریری معافی نامہ طلب کر لیا۔

مزید پڑھیں:توہین عدالت کیس، نہال ہاشمی سے تحریری معافی نامہ طلب
 مزید پڑھیں: نہال ہاشمی کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت آج پھر ہو گی
 
 
 

مزیدخبریں