پیپلزپارٹی کو برا بھلا کہا جاتا ہے مگر ہم نے کبھی گالم گلوچ نہیں کی: خورشید شاہ

04:49 PM, 27 Mar, 2018

کراچی: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کو برا بھلا کہا جاتا ہے مگر ہم نے کبھی گالم گلوچ نہیں کی، ہم نے کسی پر ذاتی حملہ نہیں کیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ ہم اپنے بچوں کو کیا سیاست سکھائیں گے، آج جو مسائل ہیں اس پر کوئی بات کرنے کو تیار نہیں۔ موجودہ وفاقی حکومت نے 2013 سے اب تک کیا کیا؟ ملک کی معاشی حالت بہت خراب ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کہتے ہیں ڈالر 115 کا ہوگیا یہ بڑا ظلم ہے، میاں صاحب یہ آپ ہی کی حکومت ہے جس کی وجہ سے ڈالر 115 کا ہوگیا ہے، آگر آپ بھی اپنی حکومت سے خوش نہیں تو عوام کیسے خوش ہونگے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ ہم سوداگر نہیں، ویلفیئر کرنے والی پارٹی ہیں، ووٹ کا تقدس تب بحال ہوگا جب ووٹ کو اشوز کی سیاست میں لے جائیں گے۔ میڈیا پر ہمیں مرغوں کی طرح لڑایا جاتا ہے۔

مزیدخبریں