بال ٹمپرنگ کیس، کرکٹ آسٹریلیا کا کوچ کو فارغ کرنے کا فیصلہ

بال ٹمپرنگ کیس، کرکٹ آسٹریلیا کا کوچ کو فارغ کرنے کا فیصلہ

کیپ ٹاؤن: آسٹریلیا کرکٹ میں بال ٹمپرنگ بھونچال کم نہ ہو سکا .کپتان سٹیون سمتھ کی کپتانی چھوڑنے کے بعد اب ہیڈ کوچ پر بھی دباؤ بڑھنے لگا.

کرکٹ آسٹریلیا کے سربراہ جیمز سندرلینڈ نے بال ٹیمپرنگ کی تحقیقات آج مکمل کرنے کا عندیہ دے دیا ہے. جیمز سندرلینڈ آج جنوبی افریقہ میں موجود ہیڈ آف انٹیگریٹی آفیسر لین رائے سے ملاقات کریں گے. ذرائع کے مطابق انٹیگریٹی کمیٹی کےسربراہ نے تحقیقات مکمل کرلیں ہیں. آسٹریلوی کپتانی سے مستعفی اسٹیون سمتھ پہلے ہی جنوبی افریقہ کے خلاف آخری ٹیسٹ میچ سے باہر ہوچکے ہیں جبکہ اسمتھ کو مکمل میچ فیس سے بھی دستبردار ہونا پڑا ہے.

یہ بھی پڑھیں:بال ٹمپرنگ کے الزام کے بعد سٹیو سمتھ نے آئی پی ایل ٹیم کی قیادت بھی چھوڑ دی
 
 ذرائع کے مطابق رپورٹ میں فیصلہ کیا گیا ہے ڈیرن لیمن کو عہدے سے فارغ کیا جائے گا. فیصلہ کا ادراک کرتے ہوئے ڈیرن لیمن کی آج ٹیم آسٹریلیا کی کوچنگ سے مستعفی ہونے کی خبریں بھی گردش میں ہیں. یاد رہے کہ ڈیرن لیمن دوہزار تیرہ میں کرکٹ آسٹریلیا سے وابستہ ہوئے تھے.ادھر اسٹیون اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر کو سزا دلوانے کیلئے بھی کئی سابق کرکٹرز میڈیا میں‌ بیانات داغ رہے ہیں. سابق آسٹریلوی کوچ جان بکانن کا کہنا ہے کہ کپتان کے عمل سے شرمندگی ہوئی ہے. اب بہترین وقت ہے کہ کرکٹ آسٹریلیا ٹیم کی بہتری کیلئے کام کیا جائے گا. کپتان اسٹیون سمتھ اور ڈیوڈ وارنر کو سزا دینی چاہیے.

یہ بھی پڑھیں:بال ٹمپرنگ ،سٹیون سمتھ پر ایک میچ کی پابندی ،میچ فیس کا 100 فیصد جرمانہ عائد
 
 ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ کے مطابق اسٹیون سمتھ اور ڈیوڈ وارنر پر ایک سال کی پابندی لگانے کا امکان ہے جبکہ کیمرون بنکرافٹ کو بھی سخت سزا تجویز کیے جانے کا امکان ہے. رپورٹ پر کرکٹ آسٹریلیا کی ریلیز آج کسی بھی وقت متوقع ہے.

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں