پی ایس ایل تھری،کامران اکمل سب سے زیادہ چھکے لگانے میں کامیاب رہے

02:13 PM, 27 Mar, 2018

لاہور:پاکستان سپرلیگ کے دوران چوکوں اور چھکوں کی برسات دیکھنے کو ملی ۔انفرادی طورپر کامران اکمل سب سے زیادہ چھکے لگانے میں کامیاب رہے ۔

یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش پریمئیر لیگ میں بال ٹیمپرنگ، پاکستانی باؤلرز پر الزام

مجموعی طورپر زیادہ چھکے لگانے میں بھی ان کی ٹیم پشاور زلمی سرفہرست رہی جس کی طرف سے ٹورنامنٹ کے تیرہ میچوں میں98چھکے لگے جو ایک پی ایس ایل ٹورنامنٹ میں کسی ٹیم کی جانب سے زیادہ چھکوں کا نیا ریکارڈ ہے۔

پی ایس ایل تھری کے دوران پشاور زلمی کے بلے بازوں نے سب سے زیادہ 98چھکے لگائے جو بڑی باﺅنڈریوں کی سنچری مکمل کرنے سے صرف دو شاٹس پیچھے رہ گئے۔

یہ بھی پڑھیں:میرا اور عتیق الرحمان کا نکاح حقیقت ہے، نکاح خواں کا عدالت میں بیان

بڑے سٹروکس کے اعتبار سے ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے سپورٹرزکو کافی صبرکرنا پڑا جن کی ٹیموں کی جانب سے پورے ٹورنامنٹ کے بالترتیب 53اور54بار ہی گیند باﺅنڈری لائن کے باہر پھینکی جاسکی۔

یہ بھی پڑھیں:محمد آصف کو دبئی ایئر پورٹ سے ڈی پورٹ کر دیا گیا

خیال رہے کہ کامران اکمل کو ان دنوں فائنل میں اسلام آبا دیونائیٹڈ کے آصف علی کا انتہائی سنسنی خیز موقع پر کیچ چھوڑنے کی وجہ سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں