میرا اور عتیق الرحمان کا نکاح حقیقت ہے، نکاح خواں کا عدالت میں بیان

12:36 PM, 27 Mar, 2018

لاہور: لاہور کی فیملی عدالت میں میرا کے نکاح سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران اداکارہ میرا کے نکاح سے متعلق نکاح خواں نے اپنا بیان قلمبند کرا دیا۔ نکاح خواں نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اداکارہ میرا اور ان کے مبینہ شوہر عتیق الرحمان کا نکاح حقیقت ہے۔

نکاح خواں حامد خان نے کہا اداکارہ میرا اور عتیق الرحمان کا نکاح انہوں نے خود گواہان کی موجودگی میں اسلامی شریعت کے مطابق پڑھایا۔

مزید پڑھیں:  آج تک کسی گواہ نے آ کر نہیں کہا ہم نے کرپشن کی، مریم نواز

اداکارہ میرا اور ان کے مبینہ شوہر عتیق الرحمان کے درمیان تنسیخ نکاح کے کیس کا معاملہ لاہور کی فیملی عدالت میں طویل عرصے سے زیر سماعت ہے۔ نومبر میں ہونے والی سماعت میں عدالت نے 9 سال بعد کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے تکذیب نکاح کیس میں تمام متفرق درخواستوں کو خارج کرتے ہوئے سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا حکم دیا تھا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: فیروز خان کی مہندی کی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آگئیں

یاد رہے کہ چند برس قبل میرا اور مقامی تاجر عتیق الرحمان کی تصاویر منظر عام پر آئیں تھیں۔ عتیق الرحمان نے دعویٰ کیا تھا کہ میرا ان کی منکوحہ ہیں اور اس بات کے ان کے پاس ناقابل تردید ثبوت ہیں لیکن میرا کا کہنا ہے کہ وہ عتیق الرحمان کی اہلیہ نہیں ہیں اورغیر شادی شدہ ہیں۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں