ایس ایس پی تشدد کیس، عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

11:05 AM, 27 Mar, 2018

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایس ایس پی تشدد کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔ ایس ایس پی تشدد کیس کی سماعت کرنے والے انسداد دہشت گردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے سماعت کی۔

مزید پڑھیں: میمو گیٹ اسکینڈل میں زرداری کیخلاف نہیں جانا چاہیے تھا، نواز شریف کا اعتراف

اس موقع پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پیش نہیں ہوئے جب کہ ان کے وکیل شاہد نسیم گوندل نے عدالت سے استدعا کی کہ ان کے موکل کو آج حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔ عدالت نے عمران خان کو حاضری سے استثنیٰ دیتے ہوئے ایس ایس پی تشدد کیس کی سماعت 10 اپریل تک کے لئے ملتوی کردی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: لاہور، سروسز اسپتال میں جھگڑا، مریضہ کا بھائی جاں بحق

یاد رہے 2014 میں اسلام آباد میں دھرنے کے دوران چیئرمین تحریک انصاف سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں پر 4 مقدمات قائم کیے گئے تھے جن میں پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملہ، ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو تشدد اور لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی شامل ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں