نہال ہاشمی کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت آج پھر ہو گی

نہال ہاشمی کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت آج پھر ہو گی

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں مسلم لیگ ن کے نہال ہاشمی کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت آج پھر ہو گی۔ سپریم کورٹ نے آج پاکستان بار کونسل، سپریم کورٹ بار اور سینئر وکلاء کو طلب کیا ہے۔توہین عدالت کیس کی سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں: ایون فیلڈ ریفرنس، نواز شریف پیشی کے لئے احتساب عدالت پہنچ گئے

گزشتہ روز چیف جسٹس نے کہا تھا کہ نہال ہاشمی کو شرم نہیں آتی دل کی تکلیف کا جھوٹ بول کر اسپتال میں لیٹے رہے اور وہاں محفلیں جماتے رہے۔ اب بھی عدالت کے سامنے کھڑے ہو کر جھوٹ بول رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دیکھیں گے کہ نہال ہاشمی کا وکالت کا لائسنس کیسے ختم کر سکتے ہیں؟۔ اگر وکلاء سپریم کورٹ کو گالیاں دینے والے کو معاف کرتے ہیں تو ہم بھی معاف کر دیں گے کیونکہ اتنا ظرف ہے ہمارا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال کیلئے غیرضروری پابندیوں کے حق میں نہیں:پاکستان

یاد رہے سپریم کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما نہال ہاشمی کو دھمکی آمیز تقریر اور توہینِ عدالت کیس میں ایک ماہ قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سناتے ہوئے کسی بھی عوامی عہدے کے لیے 5 سال کے لیے نااہل قرار دیا تھا۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں