ریاض:سعودی اتحاد پڑوسی ملک یمن میں باغیوں کیساتھ برسرپیکار ہے اور ایسے میں یمن سے باغیوں نے پہلی مرتبہ یکے بعد دیگرے سات میزائل داغ دیئے جسے سعودی عرب میں ہوا ہی میں تباہ کر دیا تاہم ملبہ گرنے سے ایک شخص ماراگیا۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے کہاہے کہ سعودی دارلحکومت میں یمنی باغیوں کی طرف سے یکے بعددیگرے داغے گئے بیلسٹک میزائلوں سے ایک شخص جاں بحق اور 2افرادزخمی ہوگئے۔ فوجی حکام کے مطابق تباہ کیے گئے ساتوں میزائلوں میں سے ایک میزائل ریاض کے اوپر تباہ ہواجس کا ملبہ گرنے سے کم ازکم ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
یہ حملہ رات کے وقت کیاگیا جس کے نتیجے میں ریاض میں یکے بعد دیگرے کئی دھماکے سنے گئے ، ایک وسیع علاقے میں دروازے اور کھڑکیاں تک ہل کررہ گئیں اور کئی علاقوں میں کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔