ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال کیلئے غیرضروری پابندیوں کے حق میں نہیں:پاکستان

12:43 AM, 27 Mar, 2018

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال کیلئے غیرضروری پابندیوں کے حق میں نہیں ہے ، پاکستانی کمپنیوں کو اینٹی ٹیٹی فہرست میں شامل کرنے سے آگاہ ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال کیلئے غیرضروری پابندیوں کے حق میں نہیں ہے۔

انھوں نے کہا کہ اینٹی ٹیٹی فہرست میں شامل کی گئی تمام کمپنیاں نجی ہیں ، پاکستان نے جوہری ہھتیاروں کی حفاظت کیلئے عالمی قوانین کے تحت اقدامات کیے ہیں ۔

پاکستان مسئلے کو غیرضروری طور پر سیاسی بنانے کے حوالے سے تنبہہ کرتا ہے ، مذکورہ اقدامات پر امریکہ اور پابندی کا شکار کمپنیوں سے مزید معلومات درکار ہیں ۔

مزیدخبریں