مخصوص پوزیشن میں سونے سے جلد بوڑھے ہونے کا خدشہ ہوتاہے ،ماہرین

مخصوص پوزیشن میں سونے سے جلد بوڑھے ہونے کا خدشہ ہوتاہے ،ماہرین

10:47 PM, 27 Mar, 2017

لندن: سائنسدانوں کے مطابق سونے کی کئی حالتیں ہماری صحت پر گہرے اثرات مرتب کرتی ہیں۔جو لوگ ایک سائیڈ پر سونے کے عادی ہوں ان کی یہ عادت ان کی جلد پر جھریوں کا سبب بنتی ہے اور وہ وقت سے پہلے بوڑھے نظر آنے لگتے ہیں۔“لورینا کا مزید کہنا تھا کہ ”حد سے زیادہ سونا بھی انسان کے جسم پر بہت منفی اثرات مرتب کرتا ہے۔

جو لوگ زیادہ سوتے ہیں، وقت کے ساتھ ساتھ یہ عادت ان کے جسم پر دباؤ کا باعث بننا شروع ہو جاتی ہے اور ان کے شوگر، دل اور دماغ کی بیماریوں میں مبتلا ہونے کے امکانات میں اضافہ کرتی ہے۔ہمارے لیے 7سے 8گھنٹے کی نیند بہترین ہے۔اس سے زیادہ کبھی بھی نہیں سونا چاہیے۔خواتین کو چاہیے کہ سونے سے قبل اپنا میک اپ اچھی طرح صاف کردیا کریں۔انسانی جلد میں ایک قدرتی عمل ہوتا ہے جس کے تحت جلد ازخود اپنے آپ کو پہنچنے والے نقصان کو درست کرتی ہے۔

جو خواتین میک اپ کے ساتھ سوجاتی ہیں یا اسے اچھی طرح صاف نہیں کرتیں، ان میں جلد کا یہ خودکار عمل بگاڑ کا شکار ہوجاتا ہے اور ان کی جلد خراب ہو جاتی ہے۔“ لورینا نے مزید بتایا کہ ”جو لوگ جلد کو تروتازہ اور تادیر جوان دیکھنا چاہتے ہیں انہیں زیادہ سے زیادہ پانی پینا چاہیے۔ سوتے وقت تکیے اور بستر کی دیگر چیزوں میں ریشمی کپڑے کا استعمال بہترین ہے کیونکہ اس سے جلد پر زیادہ رگڑ نہیں پڑتی۔کھردرے کپڑے والے تکیے پر سونے سے بتدریج چہرے پر جھرئیاں اور چھائیاں پڑ جاتی ہیں۔“

مزیدخبریں