شادی کی پہلی رات احمد بٹ نے حمیرا ارشد کیساتھ ایسا کیا کیا تھا کہ گلو کارہ نے رونا شروع کردیا

شادی کی پہلی رات احمد بٹ نے حمیرا ارشد کیساتھ ایسا کیا کیا تھا کہ گلو کارہ نے رونا شروع کردیا

10:43 PM, 27 Mar, 2017

لاہور: شادی کی پہلی رات احمد بٹ نے حمیرا ارشد کے ساتھ کیا کیا تھا؟ انہوں نے خود ہی بتا دیا ہےحمیراارشد کاکہناتھاکہ کبھی بھاری جیولری نہیں پہنی ، کان کی بالیاں بہت بھاری تھیں اور ایسے لگتا تھاکہ ہاتھ سے اٹھا رکھاہے ، بال چھوٹے تھے لیکن جُوڑا بنا رکھاتھا اور اس کیلئے بڑی تعداد میں پن استعمال کی گئیں ۔

شادی سے پہلے تین چاردن تک سونہیں سکی اور جب بیڈروم میں پہنچی تو وہ اکٹھے بال چبھ رہے تھے ، شوہرآیا تو وہ بھی ایک دم آکر لیٹ گیااورخراٹے مارنے لگا، میں نے بھی جلدی میں دوپٹہ اور بالوں میں لگے پن اتارے ، سخت نیند آرہی تھی ، میں بھی سوگئی ایساسوئے کہ اگلی صبح گھر والے دروازہ پیٹتے رہے کہ کہیں کچھ ہونہیں گیا۔

پھوپھوکی بیٹی نے کہاکہ اٹھو تم لوگ ابھی تک سو رہے ہو ،احمد کومیں اٹھا رہی تھی کہ احمد پلیز اٹھ جاؤ، اور مزے کی بات کہ مجھےخراٹوں سے بہت نفرت تھی،شادی سے پہلے ہی میں نے احمد سے کہا تھاکہ تم خراٹے تو نہیں مارتے تو کہتا تم پاگل ہوگئی ہو میں تو بالکل بھی خراٹے نہیں مارتا۔ میں نے کہا کہ اگر تم خراٹے لیتے ہو تو تمہاری میری شادی کینسل، احمد اونچی اونچی خراٹے مار رہا تھا اورمیں سمجھی کہ یہ مجھ سےمذاق کررہا ہے، تو میں اس کے پاس جا کر اس کی آنکھیں چیک کرنے لگی کہ یہ مذاق کررہا ہے کہ نہیں، جب اس نے زور زور سے خراٹے لئے تو میں پاس بیٹھ کر رونا شروع ہوگئی.

مزیدخبریں