میں نے اقربا پروری کی ہے،میں اس کا ذمہ دار ہوں،کرن جوہر

میں نے اقربا پروری کی ہے،میں اس کا ذمہ دار ہوں،کرن جوہر

08:12 PM, 27 Mar, 2017

ممبئی: ہندوستانی اداکارہ کنگنا رناوٹ نے کرن جوہر پر اقرباء پروری کا الزام لگا کر بالی ووڈ میں نئی بحث کا آغاز کردیا تھا، جس پر کرن جوہر نے انہیں شدید تنقید کا بھی نشانہ بنایا۔سوشل میڈیا پر کرن جوہر کی 2014 کی ایک ایسی ویڈیو وائرل ہوگئی، جس میں وہ خود اقرباء پروری کی بات کرتے ہوئے اپنے آپ کو بھی اس عمل کا مجرم قرار دے رہے ہیں۔

اس دوران کرن جوہر کا بالی ووڈ میں اقرباء پروری کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں ٹیلنٹ کے علاوہ اور بہت سی وجوہات ہیں جو آپ کو ایک اسٹار بناتی ہیں، بہت سارے قابل لوگ موجود ہیں جنہیں صحیح پلیٹ فارم نہیں ملتا۔

کرن جوہر کا اپنی فلم اسٹوڈنٹ آف دی ایئرکا حوالہ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ فلم میں عالیہ بھٹ کے کردار کے لیے میں نے کم از کم 400 لڑکیوں کو دیکھا، جن میں سے 200 تو بےحد قابل تھیں، وہ تمام چہرے فراموش کردیے گئے کیوں کہ میں نے ان لڑکیوں کو کہیں نہیں دیکھا تھا، ان تمام لڑکیوں میں، میں نے عالیہ بھٹ کا انتخاب کیا اور میں جھوٹ نہ بولوں تو میں اس بات سے متاثر ہوا کہ وہ مہیش بھٹ کی بیٹی ہیں، یہ اقرباء پروری ہے، ہم سب اس کے ذمہ دار ہیں میں بھی اس کا ذمہ دار ہوں۔

 

  

 
 
 

مزیدخبریں